08 مارچ ، 2012
اسلام آباد … سیاستدانوں میں آئی ایس آئی کی جانب سے 15 کروڑ روپے کی رقم بانٹے جانے کے خلاف اصغر خان کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج جب سماعت شروع ہو ئی تو وزارت دفاع کی طرف سے کمانڈر شہباز بطور نمائندہ پیش ہوئے جبکہ سابق سربراہ مہران بینک یونس حبیب بھی وہیل چیئر پر موجودرہے۔ عدالت میں سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی بھی حاضر ہوگئے۔ اسد درانی کاکہنا تھا کہ س کیس میں آئی ایس آئی کا کوئی کردار نہیں، جس پر چیف جسٹس نے انہیں ہدایت دی کہ وہ تشریف رکھیں انہیں بعد میں سنیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سربمہررکارڈ کا کچھ حصہ مل گیا ہے،باقی کی تلاش جاری ہے۔