15 مئی ، 2013
اسلام آباد …الیکشن کمیشن نے فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک ( فافن ) کو ووٹرز کے غلط اعداد وشمار دینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فافن حکام کو کل الیکشن کمیشن بلایا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فافن کی جانب سے ووٹرز کی غلط گنتی اور غلط اعدادو شمار جاری کرنے پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور فافن حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ کل الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر درست اعداد وشمار پیش کریں۔فافن نے کئی پولنگ اسٹیشنز پر سو فیصد سے زائد ٹرن آوٹ کے اعدادوشمار جاری کئے تھے۔