16 مئی ، 2013
کراچی… رابطہ کمیٹی نے حلقہ250کے43پولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ کیخلاف دھرناملتوی کرنیکااعلان کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دھرنے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیدہے الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریگا، حتمی فیصلہ آنے تک رابطہ کمیٹی نے دھرناملتوی کرنیکافیصلہ کیاہے۔ اس موقع پر متحدہ کے رہنما انیس قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کامیاب دھرنادیاہے، کامیاب دھرنادینے پرجمعے کویوم تشکرمنائیں گے۔