16 مئی ، 2013
کراچی…مسلم لیگ فنکشنل نیالیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج سندھ بھر میں یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے۔مسلم لیگ فنکشنل کے رہ نما امتیاز شیخ نے 14 مئی کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی جس کے خلاف پیر پگارا کی ہدایت پر کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائیگا۔