16 مئی ، 2013
پشاور… کوہستان سے منتخب ہونے والے آزاد رکن عبدالحق نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 36ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری شوکت یوسف زئی نے جیونیوز کوبتایا کہ کوہستان سے منتخب ہونے والے آزاد رکن عبدالحق نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔شوکت یوسف زئی نے بتایاکہ عبدالحق کی شمولیت کے بعد خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کے ممبران کی تعداد 36ہوگئی ہے۔قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے سات سات امیدوار انتخابات میں کامیاب ہوئے۔ دونوں جماعتوں نے پہلے سے ہی حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ عوامی جمہوری اتحاد کے تین اراکین بھی حکومت کا حصہ ہوں گے۔