16 مئی ، 2013
بیجنگ … چین کے صوبے ہنان میں موسلادھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، جبکہ حادثات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ صوبے ہنان کی کاوٴنٹی ہون شو میں موسلادھار بارش جاری ہے ، اب تک 164 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے، مکان گرنے سے ایک 79 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ہے، بارشوں سے 75 سے زائد مکان گر گئے جبکہ 800 سے زیادہ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بارشوں سے ساڑھے 3 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔