پاکستان
16 مئی ، 2013

خیرپور میں سیاسی گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

خیرپور میں سیاسی گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

خیر پور … خیرپور میں مسلم لیگ فنکشنل کی اپیل پر ہڑتال کے دوران 2 سیاسی گرپوں میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ خیرپور کے علاقے کْنبھ ٹاوٴن اور بھنگو بہن میں 2 سیاسی گرپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ آج صبح شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق تصادم ہڑتال کرانے اور شہر میں ریلی نکالنے کے دوران ہوا، فائرنگ کے واقعات میں اب تک 3 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوچکے ہیں۔ دونوں علاقوں میں کشیدگی کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور رینجرز اہل کار بھی گشت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :