16 مئی ، 2013
لاہور…پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے ہوتے کبھی تبدیلی نہیں آئیگی،اس بار بھی مک مکا ہوگا اور تمام جماعتیں اقتدار میں ہونگی ،کوئی حقیقی اپوزیشن نہیں ہو گی ،منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نوجوان نسل کے ساتھ دھوکا ہوا ہے ،الیکشن میں جیتنے اور ہارنے والے سبھی دھرنے دے رہے ہیں،ہم نے تبدیلی کا نعرہ نہیں بیچا ، نوجوان ساتھ دیں،ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انتخابات سے عالمی طاقتوں کے بھی مفادات وابستہ ہیں،نیٹو کوعلاقے سے نکلنے کیلیے پاکستان میں طالبان دوست حکومت چاہیے تھی، طاہرالقادری نے کہا کہ پارٹیاں بھی سسٹم کی قید میں ہیں،ایک پارٹی نے146لوٹوں کوٹکٹ دیے،انھوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونلز کے جج بھی کنٹریکٹ پر لیے گئے لوگ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے لیڈر مستعفی ہو رہے ہیں،قوم بھی اس نظام سے مستعفی ہوجائے۔