16 مئی ، 2013
کراچی … پیپلزپارٹی نے انتخابات کے نتائج شفاف قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن فیئر کی بجائے فری ہوئے۔ کراچی پریس کلب میں شازیہ مری ،تاج حیدر اور پروفیسر این ڈی خان نے مشترکا پریس کانفرنس کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کئی بار خط لکھے مگر ایک نہیں سنی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا کردار الیکشن میں مثبت رہا مگر اداروں کی طرف سے غفلت برتی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں 80 نشستیں حاصل کیں، لیکن ان کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ نادرا کے ذریعے جعلی ووٹوں کا پتہ چلایا جاسکتا ہے مگر ایسا نہیں کیا جارہا ہے۔