پاکستان
16 مئی ، 2013

ملک بھر میں سخت گرمی، شہری پریشان، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 48ڈگری

ملک بھر میں سخت گرمی، شہری پریشان، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 48ڈگری

کراچی … ملک کے بیشتر شہروں میں سخت گرمی نے لوگوں کا بْرا حال کر رکھا ہے، دن میں لاڑکانہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری رہا ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر مزید 2 سے 3 دن تک جاری رہے گی۔ سندھ گرمی کی لپیٹ میں ہے، شہروں میں دوپہر کے وقت سڑکوں پر سناٹا چھایا رہتا ہے، ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ساتھ برف کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے شہروں میں بھی شدید گرمی پڑرہی ہے ، لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکل رہے۔ آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بے نظیر آباد، جیکب آباد، تربت میں درجہ حرارت 47 اور پڈعیدن، سکھر اور رحیم یار خان میں 46 سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی موجودہ لہر مزید 2 سے 3 دن تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :