پاکستان
16 مئی ، 2013

نواز شریف نے بلوچستان میں حکومت سازی کا ٹاسک دیدیا، ثناء اللہ زہری

نواز شریف نے بلوچستان میں حکومت سازی کا ٹاسک دیدیا، ثناء اللہ زہری

کوئٹہ … مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے انہیں بلوچستان میں حکومت سازی کا ٹاسک دے دیا ہے اور وہ ہی اگلے وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے جیو نیوز کے نمائندے طارق ابوالحسن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آزاد ارکان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی حما یت سے بلوچستان میں حکومت بنا لیں گے۔ ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ انہیں مسلم لیگ ق کے 6 ارکان بلوچستان اسمبلی کی بھی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومت سازی کیلئے جے یو آئی سے بھی بات چیت جاری ہے۔ سردار ثناء اللہ زہری نے کہا کہ حکومت بنانے کے بعد بلوچستان میں امن پہلی ترجیح ہوگی، بلوچستان میں ترقی کیلئے شہباز شریف رول ماڈل ہوں گے۔

مزید خبریں :