پاکستان
16 مئی ، 2013

9 یونیورسٹیاں غیر مستند قرار، ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق سے انکار

9 یونیورسٹیاں غیر مستند قرار، ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق سے انکار

اسلام آباد … ہائر ایجوکیشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ملک کی 146 یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی جبکہ 9 یونیورسٹیاں غیر مستند ہیں، ان کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق مستند شدہ 146 یونیورسٹیز کی فہرست ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے جبکہ غیر مستند یونیورسٹیز کی فہرست سپریم کورٹ کے احکامات پر جاری کردی گئی ہے۔ غیر مستند یونیورسٹیوں میں مائی یونیورسٹی اسلام، دارالمدینہ یونیورسٹی اسلام آباد۔ کیپیٹل یونیورسٹی اسلام آباد اور ساوٴتھ ایشین اسٹریٹجک یونیورسٹی اسلام آباد شامل ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ یونیورسٹی کراچی ، حبیب یونی ورسٹی فاوٴنڈیشن کراچی، نذیر حسین یونیورسٹی کراچی، لال شہباز یونیورسٹی کراچی اور حیدر آباد یونیورسٹی آف آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی کی ڈگری کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :