پاکستان
16 مئی ، 2013

این اے 250 میں دوبارہ پولنگ، الیکشن کمیشن کل سماعت کریگا

این اے 250 میں دوبارہ پولنگ، الیکشن کمیشن کل سماعت کریگا

کراچی … الیکشن کمیشن کراچی کے حلقے این اے 250 میں دوبارہ پولنگ کیلئے درخواست کی سماعت کل (جمعہ کو) کرے گا، ایم کیو ایم، تحریک انصاف، صوبائی چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 250 کے 45 حلقوں میں 19 مئی کو دوبارہ پولنگ کے احکامات دیئے تھے۔ این اے 250 سے امیدوار مولوی اقبال حیدر نے الیکشن کمیشن کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کی درخواست دی تھی۔ ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 16 مئی کو ایم کیو ایم، تحریک انصاف، صوبائی چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے تھے۔

مزید خبریں :