16 مئی ، 2013
راولپنڈی … قومی اسمبلی کے حلقے این اے 56 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ان کے حلقے میں دھاندلی ہوئی جس کی الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کردی ہے، الیکشن کمیشن انگوٹھے کے نشانات کے ذریعہ ووٹ ڈالنے والوں کی تصدیق کرائے۔ این اے 56 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ کئی پولنگ اسٹیشنز ان کے مخالفین نے ہائی جیک کر لئے تھے جس کا انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا، متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ان کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، نتائج مقررہ فارم کی بجائے سادہ کاغذ پر دیئے گئے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ پیپر کی کاپیاں چوری ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہے۔