پاکستان
16 مئی ، 2013

این اے 93: دھاندلی کی گئی ، گنتی دوبارہ کی جائے، چوہدری اشفاق

ٹوبہ ٹیک سنگھ … ٹوبہ ٹیک سنگھ میں این اے 93 سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد اشفاق نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ن لیگ نے دھاندلی سے ہرایا ہے، ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائی جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری اشفاق نے کہا کہ انہوں نے 95 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ مخالف امیدوار نے جعلی ووٹ ڈلوائے۔ چوہدری اشفاق نے کہا کہ الیکشن کمیشن بیلٹ پیپر پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرائے توان کی جیت ثابت ہوجائے گی۔

مزید خبریں :