18 جنوری ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی میں امن لشکر اور شدت پسندوں میں جھڑپ کے دوران 2شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ میں امن لشکر اور شدت پسندوں میں آج صبح جھڑپ شروع ہوگئی اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں2شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ شدت پسندوں کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر علاقہ شلوبر میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔