پاکستان
17 مئی ، 2013

امریکی شہری بازیاب،خاتون سمیت دو ملزمان سے تفتیش جاری

 امریکی شہری بازیاب،خاتون سمیت دو ملزمان سے تفتیش جاری

کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرکے پاکستانی نژاد امریکی شہری کو بازیاب کرالیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اغوا کار مارے گئے،جبکہ خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ڈیفنس میں سی پی ایل سی کی اطلاع پر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد امریکی نوجوان امیر حمزہ کو بازیاب کروالیا۔امیر حمزہ کو 13 اور 14 مئی کی درمیانی رات بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں بلاول ہاوٴس کے سامنے چائے کے ہوٹل سے اغوا کیا گیا تھا۔سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے بتایا کہ مغوی کی بازیابی کیلیے ابتدا میں 3 اور بعد میں دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔پولیس اور سی پی ایل سی کی مشترکہ ٹیم نے اغوا کاروں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ اغوا کار مارے گئے جبکہ مکان میں موجود ایک خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔بازیاب ہونے والے نوجوان امیر حمزہ نے بتایا کہ اغواکاروں نے اس کے ہاتھ پاوٴں رسیوں سے باندھ رکھے تھے اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا۔پولیس کی فائرنگ سے مارے جانے والے تینوں مبینہ اغوا کاروں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جب کہ گرفتار کی گئی خاتون اور ایک ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :