17 مئی ، 2013
کراچی…امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے تمام حلقوں میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جایئں۔جماعت نے آج مزارِ قائد پر دھرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب جماعت اسلامی کے تحت 11 مئی گے روزانتخابات کے دوران ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف د ھرنا دیا گیا۔دھرنے میں خواتین ، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے اعلان کیا کہ مبینہ دھاندلی کے خلاف کل مزار قائد پر دھرنا دیا جائے گا، دھرنے کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کریں گے، دیگر سیاسی جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی رہ نما اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے، کراچی کے بچے بچے کے دل کی آواز ہے کہ کراچی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی نے مطالبہ کیا کہ انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیکر کراچی اورحیدر آباد میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔