پاکستان
17 مئی ، 2013

فیصل آباد :سرکاری اسکول کی خستہ حال چھت گرگئی، دس طالبات زخمی

فیصل آباد :سرکاری اسکول کی خستہ حال چھت گرگئی، دس طالبات زخمی

فیصل آباد …فیصل آباد کے نواحی علاقے میں خطرناک قرار دیے گئے سرکاری اسکول کی خستہ حال چھت بچوں پر گرگئی۔ دس بچیاں زخمی ہوگئیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا۔ یہ افسوناک واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے 274گ ،ب میں پیش آیا جہاں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی خستہ حال چھت کا ایک حصہ کمرے میں زیر تعلیم بچیوں پر آگرا۔ مقامی افراد نے ملبے تلے دب جانے والی بچیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اسکول کی پرنسپل شمائلہ نورین کے مطابق اسکول کی عمارت خستہ حالی کے باعث بہت عرصے پہلے ہی خطرناک قراردے دی گئی تھی۔

مزید خبریں :