دنیا
17 مئی ، 2013

چین : تیز بارش اور ژالہ باری سے 33 افراد ہلاک اور12 لاپتہ

چین : تیز بارش اور ژالہ باری سے 33 افراد ہلاک اور12 لاپتہ

بیجنگ…چین کے جنوبی علاقے میں تیز بارش اور ژالہ باری سے 33 افراد ہلاک اور12 لاپتہ ہوگئے۔کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے ، فضائی آمدورفت بھی معطل ہے۔چین کے شہری اموراور ڈیزاسٹر ری ڈکشن کی کمیٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے سیلاب آگیا ہے اور مٹی کے تودے بھی گرے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ گوانگ ڈونگ صوبے میں ہنگامی صورتحال پر قابو پانے والی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔اس کے علاوہ جیانگ ژی اور فوجیان صوبوں میں بھی میں امدادی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ان صوبوں میں ساڑھے 6 لاکھ افراد بارش اور سیلاب سے متاثر ہیں۔ ڈھائی ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :