17 مئی ، 2013
ڈھاکا… سمندری طوفان مہاسین بنگلہ دیش کے جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے،طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد14 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق سمندری طوفان کی شدت میں کمی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان نہیں ہوا ہے۔ساحلی علاقوں میں سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، تیز ہواوٴں اور بارشوں کے سبب ہزار ہا گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔متاثرہ ساحلی علاقوں سے تقریبا10لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق سمندر سے 25 روہنگیا مسلمانوں کی لاشیں بھی ملی ہیں ۔