17 مئی ، 2013
استنبول…ترکی اور شام کی سرحد کے قریب بم دھماکوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت پرمظاہرین نے وزیر اعظم طیب اردگان کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں سڑک بلاک کردی گئی ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کیے ، واٹر کینن کا استعمال کیا، جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پولیس پر پتھر برسائے ، گزشتہ ہفتے سرحدی علاقےReyhanli میں دہرے بم دھماکوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔