08 مارچ ، 2012
کراچی…سات ملکی اسنوکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ایران کے حسین وفائی نے پاکستان کے محمد سجاد کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ایونٹ کے اس میچ میں حسین وفائی نے 6-5 سے کامیابی حاصل کی۔