19 مئی ، 2013
ایڈنبرا…پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا،یوں پاکستان نے سیریزایک صفر سے جیت لی۔ایڈن برا میں تیزبارش کے بعدآوٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوگیا،امپائرزنے کئی بارمیدان کامعائنہ کیا،آخرکارگراونڈکھیل کے قابل نہ ہونے کی وجہ میچ منسوخ کردیاگیا،یوں پاکستان سیریزایک صفر سے جیت گیا۔پاکستان ٹیم اب آئرلینڈجائے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 23اور26مئی کودوون ڈے میچز کھیلے گی۔