کاروبار
20 مئی ، 2013

فیصل آبادمیں چار روزہ بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن دوبارہ کھل گئے

فیصل آبادمیں چار روزہ بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن دوبارہ کھل گئے

فیصل آباد…فیصل آبادریجن کے آٹھوں اضلاع میں سی این جی اسٹیشن چار روزہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دئیے گئے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی ، خوشاب اور بھکر میں سی این جی اسٹیشن چار روز سے بند تھے جو آج صبح چھ بجے کھل گئے ۔ شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشن 20 مئی سے 23 مئی تک تین روز کیلئے کھلے رہیں گے۔ سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے بعد شہر کے اکثر اسٹیشنز پر صارفین کا رش ہے۔

مزید خبریں :