دنیا
21 مئی ، 2013

پاکستان میں فی الحال ڈرون حملے سی آئی اے ہی کریگی، امریکی عہدیدار

 پاکستان میں فی الحال ڈرون حملے سی آئی اے ہی کریگی، امریکی عہدیدار

واشنگٹن… امریکی حکومت ڈرون آپریشنز کو سی آئی اے سے لے کر پنٹاگان کو منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، تام پاکستان میں فی الحال ڈرون حملے سی آئی اے کے زیرانتظام ہی کیے جائیں گے۔ امریکی حکومت نے ڈرون آپریشن سی آئی سے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، یہ آپریشن امریکی محکمہ دفاع کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما متنازع ڈرون حملوں کے عمل کو شفاف بنانا چاہتے ہیں۔ صدر اوباما جمعرات کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کریں گے جہاں اس بات پر بحث کی جائے گی کہ آیا حکومتوں کو انسداد دہشت گردی کے لیے ڈرون طیاروں کو استعمال کرنا چاہیے یا نہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمن میں ڈرون حملوں کا آپریشن سی آئی اے کی بجائے امریکی فوج سنبھالے گی، جبکہ پاکستان میں ڈرون حملے فی الحال سی آئی اے ہی کرے گی لیکن کچھ عرصے بعد پاکستان میں بھی ڈرون آپریشن کا کنٹرول پنٹاگان سنبھال لے گا۔


مزید خبریں :