دنیا
21 مئی ، 2013

چین: 5 روز سے جاری بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد55 ہوگئی

چین: 5 روز سے جاری بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد55 ہوگئی

بیجنگ…چین کے جنوبی صوبوں میں 5 روز سے جاری بارشوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد55 ہوگئی ہے ۔گوانگ ڈونگ اور گوانگ ژی میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں ، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کی صورت اختیار کرگئی ہیں ، سیکٹروں افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے۔ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق بارشوں سے 420ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے ، ذرائع آمدورفت معطل اوربہت سے علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، بارشوں سے تقریبا 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔


مزید خبریں :