21 مئی ، 2013
کراچی… کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں گھر سے خاتون سمیت2 افراد کی لاشیں ملی ہیں،پولیس ذر ائع کے مطابق دونوں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں،ایس ایس پی سائٹ کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کی شناخت اے ایس آئی ملک اعجاز کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ہونے والی خاتون کا شوہرفرار ہے۔ قتل کے بعد دونوں کی لاشوں کو جلادیا گیا۔