21 مئی ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جیکٹ پہن کر اسپتال میں چلنا پھرنا شروع کر دیا ہے،ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور انہیں کل شام تک اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق عمران خان نے بغیر کسی سہارے کے اسپتال میں300میٹر تک چہل قدمی کی،ان کی صحت کافی بہتر ہے، عمران خان تازہ دم ہیں اور خودکو صحت مند محسوس کر رہے ہیں،اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ عمران خان کو کل شام تک اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے،یہ بھی بتایا گیاہے کہ عمران خان اپنے علاج کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں۔