21 مئی ، 2013
کراچی…ڈی آئی جی ساوٴتھ ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ زہرہ شاہد حسین قتل کے مقدمے میں تاخیر، ان کے اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرانے کے باعث ہورہی ہے۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ زون کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ، قتل کے روز سے ہی ٹیم ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے، لیکن تاحال ان کے گھر والوں کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ زون کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ٹیم زہرہ شاہد حسین کے گھر بھیجی گئی ہے، اگر دو گھنٹے میں ان کے اہل خانہ نے مقدمہ درج نہیں کرایا تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جائیگا۔