پاکستان
21 مئی ، 2013

صدر زرداری کا عمران خان کو فون،صحت کے بارے میں دریافت کیا

صدر زرداری کا عمران خان کو فون،صحت کے بارے میں دریافت کیا

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلے فون کیا ہے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری نے عمران خان سے ٹیلے فون پر بات کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ صدر زرداری نے عام انتخابات میں خصوصا ًخیبر پختوخوا میں عمران خان کی قیادت پر عوام کے اعتماد کے اظہار کو سراہا اور انہیں مبارک باد دی۔

مزید خبریں :