21 مئی ، 2013
لاہور…مسلم لیگ(ن)کیلئے بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ گھمبیر ہو گیا،پارٹی ذرائع کے مطابقثناء اللہ زہری وزارت اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔پارٹی قیادت چنگیز خان مری کو وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کرنا چاہتی ہے،اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچ قوم پرست جماعتیں بھی چنگیز خان مری کی بحیثیت وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزدگی پر متفق ہیں لیکن ثناء اللہ زہری اس معاملے پر لچک کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔صورت حال پر میاں نواز شریف ثناء اللہ زہری اور چنگیز خان مری کو مشاورت کیلئے روک لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف صوبے کے وسیع تر مفاد میں ثنا ء اللہ زہری کوقائل کرنے کی کوشش کرینگے۔