پاکستان
21 مئی ، 2013

انتخابات میں ٹرن آوٹ 55 فیصد رہا، الیکشن کمیشن

انتخابات میں ٹرن آوٹ 55 فیصد رہا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے ،ٹرن آوٹ 55 فیصد رہا۔مسلم لیگ ن نے ایک کروڑ 48 لاکھ 65 ہزار، تحریک انصاف نے 76 لاکھ 79 ہزار اور پاکستان پیپلزپارٹی نے 68 لاکھ 55 ہزار ووٹ لیے۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے کم ٹرن آوٹ این اے 42 قبائلی علاقہ جات میں 11.57 فیصد جب کہ سب سے زیادہ ٹرن آوٹ این اے 191 بہاولنگر میں 84.77 فیصد رہا۔ آزاد امیدواروں کو 58 لاکھ 20 ہزار ، ایم کیو ایم نے 24 لاکھ 58 ہزار ووٹ حاصل کیے ، ملک بھر میں 4 کروڑ 62 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا، قومی اسمبلی کا ٹرن آوٹ 55.02 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کا 55.26 فیصد رہا۔

مزید خبریں :