21 مئی ، 2013
پشاور…پشاور کے شہری بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اورسنہری مسجد روڈ پراحتجاجی مظاہر ہ کیاگیا۔مظاہرین کا تعلق نوتھیہ کے علاقہ سے تھا۔انہوں نے سنہری مسجد روڈ پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے۔ جن پر پیسکو کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔مظاہرین کا کہناتھا کہ علاقہ میں روزانہ بیس سے بائیس گھنٹے تک بجلی بندرہتی ہے۔بجلی نہ ہونے سے علاقے میں پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔