21 مئی ، 2013
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام نے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ناراضی کااظہار کیا۔ الیکشن میں ہارجیت جمہوریت کا حصہ ہے،چرچل بھی دوسری جنگ عظیم جیتنے کے بعد الیکشن ہار گیا تھا۔شوکت خانم اسپتال لاہور میں عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے منظور وٹو کا کہنا تھا کہ امید ہے نواز شریف لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جلد قابو پا لیں گے۔ پیپلز پارٹی ایوان میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ صدرِ مملکت آصف زرداری نے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کے لئے گلدستہ بھی بھجوایا۔