08 مارچ ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی اور بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹرز نے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر نامزدگی کیلئے مشاورت کی گئی۔ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران صدرآصف علی زرداری نے نو منتخب سینیٹر زکو مبارک باد دی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پرنامزدگی کیلئے سینیٹرزکی آراء لی گئیں اورصابربلوچ کی نامزدگی پراتفاق کیاگیا۔ادھر صدارتی ترجمان کے بیان کے مطابق صدر زرداری کاکہناتھاکہ نئے سینیٹرز جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے قانون سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔