پاکستان
25 مئی ، 2013

جمشید دستی کا قومی اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنے کافیصلہ

جمشید دستی کا قومی اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنے کافیصلہ

مظفرگڑھ …مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے جمشید دستی نے اسمبلی میں اپنی آزادحیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔جیونیوز سے ٹیلے فونک گفتگو میں نومنتخب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کاکہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کے لیے نوازشریف کو ووٹ دیں گے،جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں مزدوروں کی دو مخصوص نشستیں مختص کرانے کے لئے بل پیش کریں گے اور جنوبی پنجاب صوبے کے لئے آزاد حیثیت سے اسمبلی میں آواز بلند اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :