25 مئی ، 2013
کراچی…انسداد نگلیریا کمیٹی کے مطابق کراچی کے علاقوں گلشن اقبال بلاک 13 اور حب کنال میں پا نی کے نمونے میں کلورین کی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ انسداد نگلیریا کمیٹی کے ترجمان کے مطابق اب تک شہر کے 197 مقامات سے پا نی کے نمونے حاصل کیئے جا چکے ہیں جن میں سے بیس سے زائد مقامات پر کلورین کی کمی کا انکشاف ہو اہے۔جن علاقوں میں کلورین کی کمی پائی گئی ہے ان میں گلشن اقبال بلاک 13 ، حب کنال ،اورنگی ٹاون،بلدیہ ٹاون،نیو کراچی اورنارتھ ناظم آباد سمیت دیگر شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں کلورین کی کمی ہے ان میں آئندہ 24 گھنٹوں بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا جا ئے گا۔