پاکستان
25 مئی ، 2013

لیاری گینگ وارکی شہریوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، الطاف حسین

 لیاری گینگ وارکی شہریوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، الطاف حسین

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لیاری،آگرہ تاج کالونی ،ہنگورآباداوردیگرعلاقوں میں کچھی برادری، کاٹھیا واڑی ،بوہری اوردیگربرادریوں سے تعلق رکھنے والے افرادپرلیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے مسلح حملوں اور بے گناہ افرادکے قتل اوردہشت گردی کی کارروائیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی ، کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ میجر جنرل اعجاز چودھری، ڈی جی رینجرز میجرجنرل رضوان اور آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کچھی برادری ،کاٹھیاواڑی برادری ، بوہری برادری اور دیگر برادریوں کی جان ومال کو دہشت گردوں کے مسلح حملوں سے مکمل طور پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیاددوں پر اقدامات کئے جائیں۔ الطاف حسین نے دہشت گردوں کے مسلح حملوں کے نتیجے میں شہیدہونے والے کچھی برادری اوردیگربرادریوں کے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے پوری کچھی برادری،کاٹھیاواڑی برادری اوردیگرتمام برادریوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کچھی برادری اوردیگربرادریوں کے متاثرین کے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے ،شہداء کے لواحقین کو معقول معاوضہ ادا کیا جائے اورلیاری اوراس سے ملحقہ علاقوں میں امن وامان کے قیام کیلئے مویثراقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :