پاکستان
25 مئی ، 2013

الطاف حسین کی انیس قائم خانی کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

الطاف حسین کی انیس قائم خانی کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں۔ الطاف حسین نے یہ اپیل ہفتہ کے روز تحلیل شدہ اور عارضی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کر تے ہوئے کی۔ واضح رہے کہ انیس قائم خانی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف اور گردو ں کے عارضے کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

مزید خبریں :