پاکستان
25 مئی ، 2013

جے یوآئی ف خیبر پختونخوا کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب

جے یوآئی ف خیبر پختونخوا کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب

پشاور…جمعیت علما اسلام ف خیبر پختونخوا نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو پشاور میں طلب کر لیا ہے۔جے یو آئی ف خیبر پختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے جیو نیوز کو بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو دن گیارہ بجے پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔جس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے حوالے سے پارٹی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔عبدالجلیل جان نیبتایا کہ جے یو آئی ف خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا فیصلہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کرے گی۔

مزید خبریں :