پاکستان
09 مارچ ، 2012

میڈیا خود کو ایماندار کہنے والوں کا اصلی چہرہ دکھائے، راجہ ریاض

میڈیا خود کو ایماندار کہنے والوں کا اصلی چہرہ دکھائے، راجہ ریاض

لاہور… اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ بلندوبانگ دعوے کرنیوالوں کا کل جنازہ نکل گیا، نواز شریف اور شہباز شریف کی بھاری رقوم لینے کی بات سامنے آ گئی۔ یونس حبیب نے 25 لاکھ اور 35 لاکھ روپے دینے کا بتا دیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ میڈیا سے التجا کروں گا بلند و بانگ دعوے کرنے والوں اور خود کو ایماندار کہنے والوں کا اصلی چہرہ قوم کو دکھائے۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پیسے لئے ہیں وہ آئیں اور پنجاب اسمبلی میں قرآن پر حلف دیں۔ وہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے اور جرنیلوں سے پیسے لینے پر معافی مانگیں۔

مزید خبریں :