پاکستان
18 جنوری ، 2012

آئی جی سندھ کا انتظار نہ کرنے پر ڈپنی منیجر پی آئی اے کے گھر پر دھاوا

آئی جی سندھ کا انتظار نہ کرنے پر ڈپنی منیجر پی آئی اے کے گھر پر دھاوا

کراچی… آئی جی سندھ کا انتظار نہ کرنے اور پی کے 590کی بروقت پرواز پر پولیس نے ڈپٹی شفٹ منیجر پی آئی اے ارشاد علی رند کے گھر پر دھاوا بول دیا اور انہیں حوالات کی سیر کرادی تاہم وزیر داخلہ سندھ کی مداخلت پر انہیں چھوڑ دیاگیا۔جیو نیوز سے گفتگو میں پی آئی اے کے ڈپٹی شفٹ منیجر ارشاد علی رند نے بتایا کہ ہفتہ 14جنوری کو کراچی سے سکھر اوراسلام آباد کی پرواز پی کے 590سے آئی جی سندھ کو دوستوں کے ہمراہ سفر کرنا تھا مقررہ وقت تک نہ پہنچنے پر انکی پرواز چھوٹ گئی۔انہوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ کے پروٹوکول نے آئی جی سندھ کی ائیر پورٹ آمد تک پرواز تاخیر کا شکار کرنے کیلئے ان پر دباوٴ ڈالا۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی وی آئی پی کے فلائیٹ میں تاخیر انکے بس میں نہیں تھی۔۔آئی جی سندھ فلائیٹ مس ہونے پر برہم ہوئے اوراسی روز حیدرآباد پولیس میں انکے بھانجے اے ایس آئی مشتاق رند کو معطل کردیا گیا۔اور آج رات دیڑھ بجے انکی کلفٹن میں رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا۔بعد ازاں حراست میں لیکر تھانہ بوٹ بیسن ساتھ لے گئے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر داخلہ منظور وساں کی مداخلت کے بعد انہیں چھوڑا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ حکام بالاکے احکامات پر انکے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے ایک ادارہ ہے اور ادارہ ہی وزارت دفاع کے تحت پولیس کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں حکومت تحفظ فراہم کرے۔

مزید خبریں :