26 مئی ، 2013
نئی دہلی…بھارت میں کانگریس کے قافلے پر حملے میں رہنماوٴں سمیت30 افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیراعظم من موہن سنگھ کاکہناہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، ریاست چھتیس گڑھ میں 2 سوماوٴ نواز باغیوں کی طرف سے بارودی سرنگ اور خود کار ہتھیاروں سے حکمران جماعت کانگریس پارٹی کے علاقائی رہنماوٴں اور کارکنوں کے قافلے پر حملہ کیاگیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں30افراد ہلاک24 زخمی ہیں۔ ریاستی پولیس سربراہ آر کے وِج کے مطابق مرنے والوں میں کانگریس پارٹی کے2ریاستی رہنما اور 5 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔