09 مارچ ، 2012
بنگلور…بھارتی اسٹار بیٹسمین راہول ڈریوڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔بنگلور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے، ڈریوڈ نے بتایا کہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے جگہ خالی کی ہے۔ 39 سالہ راہول ڈریوڈ سچن ٹنڈولکر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑی ہیں،انہوں نے 16 سالہ کیریئر کے دوران 164 ٹیسٹ میچوں میں 13288 رنز بنائے۔ وہ 2005 میں بھارتی ٹیم کے کپتان بھی رہے، حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ناقص کارکردگی پر انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا، اس دورے میں انہوں نے 8 اننگز میں صرف 194 رنز بنائے تھے۔