پاکستان
09 مارچ ، 2012

پشاور: بی ٹیک انجینئرنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مظاہرہ

پشاور… بی ٹیک انجینئرنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام طلباء نے پشاور میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔بی ٹیک ا نجینئرنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدار، ارکان اور طلباء پشاور کے ڈینز چوک میں اکٹھے ہوئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بیز ز اٹھا رکھے تھے۔جن پر مطالبات درج کئے گئے تھے۔مظاہرین کا موقف تھا کہ پاکستان میں بی ٹیک کرنے والے طلباء کا کوئی مستقبل نہیں اور نہ ہی اعلی تعلیم کی سہولیات موجود ہیں۔ جس سے انھیں مشکلات کا سامنا ہے۔ طلباء کا مطالبہ تھا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کونسل قائم کی جائے ۔

مزید خبریں :