کاروبار
27 مئی ، 2013

پٹرول ڈیڑھ روپے مہنگا اور ڈیزل 2روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز

پٹرول ڈیڑھ روپے مہنگا اور ڈیزل 2روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز

اسلام آباد… پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد بدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے جو30مئی کو وزارت پیٹرولیم کو بھیجی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تیار کی جانے والی سمری میں پٹرول ڈیڑھ روپے مہنگا اور ڈیزل 2روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 15پیسے سستا، لائٹ ڈیزل پر 5پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت 50پیسے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔

مزید خبریں :