پاکستان
09 مارچ ، 2012

مہران اسکینڈل حکومتی کرپشن چھپانے کیلئے اوپن کیاگیا، رانا ثنا اللہ

مہران اسکینڈل حکومتی کرپشن چھپانے کیلئے اوپن کیاگیا، رانا ثنا اللہ

لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ مہران بینک اسکینڈل موجودہ حکومت کی کرپشن کو چھپانے کے لئے جان بوجھ کر دوبارہ اوپن کیا جا رہا ہے،اس حوالے سے جو بیانات سامنے آ رہے ہیں ان کا کوئی ثبوت نہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مہران بینک اسکینڈل اوپن کرنے میں اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ مسلم لیگ ن کیس کا سامنے کرے گی اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے گی۔ عدالت اس کیس میں جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ جو کرپشن آج ہو رہی ہے قوم اس کا حساب مانگتی ہے نا کہ 25 سال پہلے کی کرپشن کا۔ قوم چاہتی ہے چوروں اور لٹیروں کو لگام دی جائے۔

مزید خبریں :