کھیل
27 مئی ، 2013

فرنچ اوپن ٹینس ،راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز کا کامیاب آغاز

 فرنچ اوپن ٹینس ،راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز کا کامیاب آغاز

پیرس…سابق چمپئن راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کردیا۔ وینس ولیمز پہلے ہی راونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں،رولین گیروس میں سال کا دوسرا گرینڈ سلیم شروع ہوگیا، پہلے ہی دن راجر فیڈررنے اسپین کے پیبلو کیرینو بوسٹا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ، انکی جیت کا اسکور چھ دو، چھ دو اور چھ تین رہا۔ اسپین کے ڈیوڈ فیرر، فرانس کے جائلز سیموں، اور جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ خواتین ایونٹ میں امریکا کی سرینا ولیمز، سربیا کی اینا ایوانووچ اور اٹلی کی سیرا ایرانی نے بھی ایونٹ کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا۔ آسٹریلیا کے لیٹن ہیویٹ اور امریکا کی وینس ولیمز کو پہلے ہی راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

مزید خبریں :