31 مئی ، 2013
لاہور …لاہور کے علاقے باٹا پور میں زہریال آٹا کھانے سے ایک ہی گھر کے آٹھ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ طبی امداد کے لئے سروسز اسپتال داخل کرا دیا گیا۔باٹا پور کے گاوٴں سانکے کے رہائشی اصغر کے گھر میں خاتون نوشین نے آٹے میں نمک کے بجائے کیڑے مار پاوٴڈر ڈال دیا۔ روٹیاں کھانے سے تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لئے سروسز اسپتال پہنچا دیا گیا۔ تمام افراد کی حالت خطریسے باہر ہے۔